• Home
  • Blog
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
Image

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

شمالی وزیرستان کے علاقے  میرعلی میں سکیورٹی فورسز  نےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن  کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد  کرلیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا، فتنہ الخوارج نے خالی رہائشی مکان میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد چھپا رکھا تھا۔ 

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ائیرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن، آرپی جی7 اوربھاری ہتھیاربرآمد ہوا، برآمد سامان میں آرپی جی7 راؤنڈز،کواڈکاپٹر ڈراپ کٹس، یوبی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈزبھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا معصوم شہریوں کی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، جدید اسلحےکی برآمدگی دہشتگردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے۔

یاد رہے چند روزقبل بھی سکیورٹی فورسزنے میرعلی میں بارودی مواد تیارکرنے کی لیب پکڑی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top