• Home
  • Blog
  • وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے دوران پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط متوقع
Image

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے دوران پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط متوقع

ماسکو: وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مرکوز ہوگی، جس کے لیے مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔

فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے اختتام تک روانہ ہوگی۔

ان کے مطابق یہ مال بردار ٹرین اسلام آباد، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران سے گزرتے ہوئے روس پہنچے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری تین روزہ دورہ کریں گے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال جیوچوان: وفاقی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

میرے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا بس خوش قسمتی سے اداکار بنا: جیتندر کا انکشاف

بالی وڈ کے نامور  اداکار  جیتندر نے خود سے متعلق حیرت انگیز  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ گیا

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top