• Home
  • Blog
  • پیپلز پارٹی بلآخر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کرسکتی ہے
Image

پیپلز پارٹی بلآخر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کرسکتی ہے

اسلام آباد: نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ ریفرنڈم کی عوامی سطح پر مخالفت کے باوجود پیپلز پارٹی بلآخر اس عمل میں حصہ لینے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔

سرکاری حلقوں کی بااثر شخصیات اس حوالے سے پُراعتماد ہیں کہ پارٹی بلآخر ریفرنڈم اور انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کی وسیع تر تجویز، دونوں کی حمایت کر سکتی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے عندیہ دیا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ مخالفت، جس میں اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اختیار کیا گیا مؤقف بھی شامل ہے، ضروری نہیں کہ اس معاملے پر طویل سیاسی محاذ آرائی میں تبدیل ہو۔

عہدیدار کے مطابق توقع ہے کہ پیپلز پارٹی بلآخر ریفرنڈم کے تصور سے اتفاق کر لے گی اور اس کے بعد صوبوں کی تعداد میں مجوزہ اضافے پر بھی رضامند ہوجائے گی۔
حکام کا بظاہر اندازہ جزوی طور پر اس توقع پر مبنی ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں مزید صوبوں کے قیام کے حق میں عوامی مینڈیٹ سامنے آسکتا ہے۔ اگرچہ سیاسی جماعتوں کو اس تجویز پر تحفظات ہو سکتے ہیں، خصوصاً اس کے ممکنہ سیاسی اور انتخابی اثرات کے پیش نظر، تاہم حکومتی حلقوں میں یہ توقع پائی جاتی ہے کہ عام ووٹرز اس خیال کو زیادہ پذیرائی دے سکتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے مؤقف اور عوامی رائے کے درمیان یہ فرق ابھرتی بحث میں ایک بنیادی عنصر بننے کا امکان ہے۔ انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے طرزِ حکمرانی بہتر ہو سکتی ہے، حکومت شہریوں کے قریب آسکتی ہے، خدمات کی فراہمی میں سہولت پیدا ہو سکتی ہے اور دیرینہ علاقہ جاتی شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، پیپلز پارٹی کیلئے یہ معاملہ خصوصی لحاظ سے حساس ہے کیونکہ سندھ کی سیاسی اور آئینی اہمیت پارٹی کیلئے غیر معمولی حیثیت رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو پہلے ہی اس تجویز کی واضح مخالفت کر چکے ہیں، جو موجودہ صوبوں کو تقسیم کرنے کے سیاسی اثرات سے متعلق خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔

حکام کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ریفرنڈم کے نتیجے میں اس خیال کی واضح عوامی تائید سامنے آتی ہے تو پارٹی کیلئے اپنی مخالفت برقرار رکھنا بالآخر مشکل ہو سکتا ہے۔

مجوزہ انتظامی ازسرِنو تشکیل، جس کا ذکر ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق مباحث میں بھی سامنے آ چکا ہے، ملک بھر میں 12؍ یا اس سے زیادہ صوبوں کے قیام کا تصور پیش کرتی ہے۔

تاہم، اس تجویز کو اہم سیاسی، آئینی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں صوبائی حدود سے متعلق سوالات، آئینی ترامیم اور قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت مالی وسائل کی تقسیم شامل ہیں۔ فی الحال پیپلز پارٹی کی عوامی سطح پر مخالفت ایک اہم سیاسی رکاوٹ ہے۔

سینئر عہدیدار کی جانب سے ظاہر کی گئی توقع ایک ممکنہ سیاسی صف بندی کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس میں پارٹی بالآخر ریفرنڈم پر رضامند ہو سکتی ہے اور اس کے نتائج کی روشنی میں وسیع تر اقدام کی حمایت بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال جیوچوان: وفاقی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

میرے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا بس خوش قسمتی سے اداکار بنا: جیتندر کا انکشاف

بالی وڈ کے نامور  اداکار  جیتندر نے خود سے متعلق حیرت انگیز  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ گیا

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخ ساز کامیابی، شین ژو-24 خلائی مشن تیانگونگ اسٹیشن پر پہنچ…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی رہائش گاہ میں چوری اور غیر قانونی داخلے کا شبہ، 2 افراد گرفتار

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی رہائش گاہ میں چوری اور غیر قانونی داخلے کا شبہ، 2 افراد…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top