• Home
  • Blog
  • پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
Image

پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف

 آسٹریلوی کرکٹ کا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ایک بار پھر خبروں کی زینت بننے لگا۔

کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے صرف 6 ماہ بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ایک اور مبینہ کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کے خلاف 2018 میں دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں منٹس سے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی مبینہ تجویز پیش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر گیند پر منٹس استعمال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مشورہ کیا، وہاں ایک نئے کھلاڑی نے مبینہ منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم دوبارہ وہی حرکت کرنے جا رہے ہیں؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے ڈریسنگ روم بھیجا گیا، آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے مداخلت کرتے ہوئے متبادل فیلڈر کو واپس بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کھلاڑیوں کے مبینہ اقدام پر شدید برہم ہوگئے اور سخت پیغام دیا، ٹم پین نے سپورٹ اسٹاف کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی کپتانی میں منٹس سے گیند کی حالت تبدیل نہیں ہوگی۔

کیپ ٹاؤن میں سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں ٹافیاں لے جانے پر بھی پابندی لگائی تھی۔ 

نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر کے بغیر بھی بال ٹیمپرنگ کی روایت موجود تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

رحیم یار خان میں آن لائن محبت کے نام پر 58 لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

رحیم یار خان میں آن لائن محبت کے نام پر 58 لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب، 4…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

اُچ شریف میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی بہاولپور: ضلع…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

وزیراعظم نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خیرپور ڈاہا حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا حکم لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top