• Home
  • Blog
  • اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی
Image

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنائے تو ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا سے معاہدہ کر بھی لے تو بھی جوہری ہتھیار بنانے پر ایران پر حملہ کریں گے، ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی دُہرائے گا تو نشانہ بنائیں گے۔ایلی کوہن نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، امریکا و اسرائیل کے حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام دو، چار سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملہ کیا تھا، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد جنرلز بھی شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top