دبئی: متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے ’’فلائی دبئی‘‘ کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق کاک پٹ میں جھگڑے کے بعد پرواز کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں واقعے کے حالات اور اس کے ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ آیا واقعے کا تعلق کسی عسکریت پسند سرگرمی سے تھا یا یہ پہلے سے منصوبہ بندی یا کسی کی ہدایت پر پیش آیا۔
متحدہ عرب امارات کے عدالتی حکام کے مطابق اس معاملے میں اماراتی حکام کو قانونی اختیار حاصل ہے، کیونکہ متعلقہ ایئرلائن متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہے۔
اماراتی قانون کے تحت طیارے میں ہونے والے جرائم پر ملکی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے، خواہ جرم ملک کی حدود سے باہر ہی کیوں نہ پیش آیا ہو۔














