بیجنگ: چین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوگیا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور روس سے تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث عالمی ایندھن مارکیٹ پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔
رائٹرز کے مطابق چین نے اکتوبر کے دوران ہانگ کانگ اور مکاؤ کے علاوہ دیگر مقامات کو ڈیزل، پٹرول اور جیٹ فیول سمیت تیل کی مصنوعات کی برآمدات روک دی ہیں۔
چینی حکام کی جانب سے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی واضح مدت مقرر نہیں کی گئی۔














