اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں سال 23 حاضر سروس فوجیوں نے اپنی زندگی ختم کر لی، جو گزشتہ 16 برس کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے 23 فوجیوں میں سے 17 غزہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 21 جبکہ 2025 میں 22 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ سے قبل اسرائیلی فوج میں خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی سالانہ اوسط تعداد 12 تھی، تاہم جنگ کے بعد یہ شرح نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔














