• Home
  • Blog
  • مصنوعی ذہانت عالمی طاقت کے توازن اور عسکری نظاموں کو تبدیل کر رہی ہے، آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ
Image

مصنوعی ذہانت عالمی طاقت کے توازن اور عسکری نظاموں کو تبدیل کر رہی ہے، آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ

کینبرا: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) عالمی طاقت کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے اور یہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی، معیشت اور عسکری نظاموں کی نئی تشکیل کا سبب بن رہی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے ’’شنہوا‘‘ کے مطابق پینی وونگ نے وفاقی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی معاشی اور تزویراتی طاقت کی بنیادوں اور اس کے مختلف پہلوؤں کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ماضی کی کسی بھی انقلابی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں اور دنیا میں تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں۔ ان کے اثرات انسانی زندگی، معیشتوں اور عسکری نظاموں پر اس انداز میں مرتب ہو رہے ہیں جن کا مکمل اندازہ لگانا فی الحال ممکن نہیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جدید ترین مصنوعی ذہانت کی تیاری میں محض تیز رفتاری کے بجائے ذمہ داری، احتیاط اور تحفظ کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ممالک کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، کسی مسئلے یا خطرے کی صورت میں باہمی تعاون کرنا اور عالمی سطح پر ایسا ردعمل یقینی بنانا ضروری ہے جو مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اثرات سے مطابقت رکھتا ہو۔

پینی وونگ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا جدید ترین مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدت کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم اس پیش رفت کے لیے ایسی شرائط اور اصولوں کی پابندی ضروری ہے جو تمام آسٹریلوی شہریوں کے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔

متعلقہ خبریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل مسلسل دوسرے روز سستا، قیمتیں تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

اقوام متحدہ کا ہر تین سال بعد عالمی آبی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ، متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی جانب سے پیش کردہ قرارداد…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top