بھارت میں کھیلتے ہوئے جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھانے سے 2 بچیاں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پیش آیا جہاں دریا کے قریب کھیلتی ہوئی 3 کمسن بچیوں نے مبینہ طور پر ایک جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھائیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زہریلی پھلیاں کھانے سے 2کمسن بچیاں ہلاک ہو گئیں جب کہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی شناخت 4 سالہ ماہ نور، 6سالہ چاہت اور 6 سالہ سادھیکا کے نام سے ہوئی جنہوں نے مبینہ طور پر دریا کے کنارے اگنے والے ‘کسونڈی’ (kasaundi) نامی جنگلی پودے کی پھلیاں توڑ کر کھائیں جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔














