• Home
  • Blog
  • جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم کا امتحان میں اے آئی کے ذریعے نقل کے اسکینڈل پر استعفیٰ، صدر نے منظور کرلیا
Image

جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم کا امتحان میں اے آئی کے ذریعے نقل کے اسکینڈل پر استعفیٰ، صدر نے منظور کرلیا

سیئول: جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم چوئی کیو جن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے امتحان میں نقل کے اسکینڈل پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے صدر لی جے میونگ نے منظور کرلیا ہے۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ ہفتے یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ہونے والے اہم قومی امتحان سے قبل اے آئی کی مدد سے نقل کا معاملہ سامنے آنے پر ملک بھر میں تشویش پھیل گئی تھی۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب قومی ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ایک امیدوار نے اعتراف کیا کہ اس نے نقل کے لیے چھوٹا کیمرہ اور اسمارٹ فون استعمال کیا تھا۔ امیدوار نے امتحان میں تقریباً مکمل نمبر حاصل کیے تھے۔

یہ واقعہ ملک کے اہم یونیورسٹی داخلہ امتحان ’سونونگ‘ سے محض چار روز قبل سامنے آیا، جس کے بعد حکام نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کردیے۔

جنوبی کوریا میں سونونگ کا سالانہ امتحان تقریباً 9 گھنٹے جاری رہتا ہے اور اسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے، اچھی ملازمتوں اور بہتر مستقبل کے حصول کے لیے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

اسکینڈل کے بعد حکام نے امتحانی مراکز کے اطراف عوامی وائی فائی سروس بند کرنے اور امیدواروں کے لباس کے بٹنوں پر اسٹیکرز لگانے سمیت متعدد حفاظتی اقدامات کیے تاکہ چھپے ہوئے کیمروں اور دیگر الیکٹرانک آلات کے ذریعے نقل کی روک تھام کی جاسکے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم چوئی کیو جن کو امتحان سے تین روز قبل دیے گئے بیانات پر عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ امتحانی نظام کی سکیورٹی سے متعلق عوامی خدشات دور کرنے میں ناکام رہے۔

وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امتحان کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہوگیا، تاہم وہ اس تنقید سے خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتے کہ حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے مناسب تیاری نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امتحان مکمل ہونے کے بعد وہ اس معاملے کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ صدر لی جے میونگ نے وزیر تعلیم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال مزید کمزور، بلیک مارکیٹ میں ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گیا

امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال مزید کمزور، بلیک مارکیٹ میں ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال تک…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایران میں آبادی بڑھانے کے لیے نوجوان جلد شادیاں کریں اور زیادہ بچے پیدا کریں، مجتبیٰ خامنہ ای کی اپیل

ایران میں آبادی بڑھانے کے لیے نوجوان جلد شادیاں کریں اور زیادہ بچے پیدا کریں، مجتبیٰ خامنہ ای…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں 3 پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں 3 پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد مکہ مکرمہ:…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

چین کے شین ژو-24 خلائی مشن میں پہلی بار پاکستانی خلا باز شامل، محمد ذیشان علی تاریخ رقم کریں گے

چین کے شین ژو-24 خلائی مشن میں پہلی بار پاکستانی خلا باز شامل، محمد ذیشان علی تاریخ رقم…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top