گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) 13 سال کے طویل عرصے بعد آخرکار دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے اور کروڑوں افراد اسے کھیلنے میں مصروف ہیں۔
یعنی گیم کے اندر تیز رفتار تعاقب، ڈکیتیاں اور دیگر ہنگامے برپا کر رہے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس گیم فرنچائز کو چلانے والی کمپنی کے سربراہ اسٹراس زیلنک خود ویڈیو گیمز نہیں کھیلتے؟
جی ہاں واقعی اسٹراس زیلنک راک اسٹار گیم پبلشر کی سرپرست کمپنی ٹیک ٹو انٹرایکٹیو کے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور وہ خود کبھی بھی ویڈیو گیمز نہیں کھیلتے۔
اسٹراس زیلنک خود تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی ویڈیو گیمز نہیں کھیلی ہیں۔
کچھ ماہ قبل ایک انٹرویو کے دوران اسٹراس زیلنک نے کہا کہ ان کے پاس گن نہیں، تمباکو نوشی اور الکحل سے دور رہتے ہیں جبکہ ورزش کرنا انہیں پسند ہے۔
اسٹراس زیلنک مارچ 2007 میں ٹیک ٹو انٹرایکٹیو کے چیئرمین بنے، فروری 2008 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین جبکہ جنوری 2011 میں چیف ایگزیکٹیو بنے۔
تو وہ ویڈیو گیمز سے دور کیوں رہتے ہیں؟
اسٹراس زیلنک کے مطابق وہ گیمز نہیں اور نہ ہی کبھی کنٹرولر پکڑ کر گیمز کھیلتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کسی بھی ‘کنزیومر ان چیف’ یا چیف ایگزیکٹیو کے لیے یہ بڑی غلطی ہوگی کہ وہ خود کو صارف یا ناقد سمجھ کر تحقیقی کاموں میں مداخت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اصل کام گیمز کھیلنا نہیں بلکہ بہترین اور ماہرین اور ڈویلپرز کو بھرتی کرنا، حوصلہ افزائی کرنا اور بہترین کام کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دینا ہے۔
وہ خود تو گیم نہیں کھیلتے لیکن کمپنی کے ڈویلپرز کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیتے ہیں۔














