غزہ پٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے اور 7 فلسطینی زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ پٹی میں ایک ہزار 679 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ 6 ہزار 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے 74 ہزار 746 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، امدادی ٹیموں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے 851 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کیں اور اسرائیلی فوجی حملوں میں ایک لاکھ 76ہزار 234 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔














