• Home
  • Blog
  • مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم فاطمہ الزہرا المنصوری، پسِ پردہ شخصیت سے وزارتِ عظمیٰ تک کا سفر
Image

مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم فاطمہ الزہرا المنصوری، پسِ پردہ شخصیت سے وزارتِ عظمیٰ تک کا سفر

مراکش میں اعتدال پسند جماعت پام کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے کے بعد فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

اس نامزدگی کے بعد فاطمہ الزہرا المنصوری عرب دنیا میں حکومت کی سربراہی کرنے والی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔ ان سے قبل تیونس کی نجلا بودن عرب دنیا میں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

شاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو وزیر اعظم نامزد کیا۔ اس منصب کے لیے ان کا انتخاب جماعت کے سرکردہ رہنما اور مراکش کی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فوزی لقجع پر ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا۔

50 سالہ فاطمہ الزہرا المنصوری کئی برس تک مراکش شہر کی میئر رہ چکی ہیں، جبکہ اس سے قبل مخلوط حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مراکش ایک آئینی بادشاہت ہے، تاہم ملک کے اہم اختیارات اب بھی بادشاہ کے پاس ہیں۔

وزیر اعظم کے طور پر نامزدگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں فاطمہ الزہرا المنصوری سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی وزارت عظمیٰ کے باعث ان مذہبی تقریبات کے انتظامات میں تبدیلی کرنا پڑے گی جن میں بادشاہ شرکت کرتے ہیں، جن میں جمعہ اور عید کی نمازیں بھی شامل ہیں اور جہاں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ حصے مختص ہوتے ہیں۔

فاطمہ الزہرا المنصوری نے سوال کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے شاہ محمد ششم کو ملک میں خواتین کا سب سے بڑا حامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’عالی جاہ دانائی کے حامل ہیں، اگر مجھے حکومت کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو یہ میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں۔

یمن کے معاملے پر اختلافات کے بعد سعودی اور اماراتی رہنماؤں کی ریاض میں ملاقات

ریاض: یمن کے معاملے پر کئی ماہ سے جاری اختلافات کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

وسیم پاشا تجمل اور کیولیئر گروپ: امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی پاکستانی نجی دفاعی کمپنی کیا ہے؟

امریکا نے ایران کی وزارتِ دفاع کے لیے مبینہ طور پر اسلحہ اور عسکری سازوسامان کی خریداری میں…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

’ایم ٹی آنر 25‘ کی بازیابی: قزاقوں نے فورسز کی آمد سے قبل 3 پاکستانیوں سمیت عملے کے 5 ارکان کو قتل کردیا

موغادیشو: صومالیہ کے نیم خودمختار علاقے پُنٹ لینڈ کے نائب وزیر اطلاعات بلی قابوسادے نے دعویٰ کیا ہے…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا، خطے میں واشنگٹن اور ایران کے اثر و رسوخ پر بحث

امریکا 30 ستمبر تک عراق میں موجود اپنے باقی ماندہ فوجیوں کا انخلا مکمل کرنے والا ہے، جس…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top