• Home
  • Blog
  • پاکستان میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف
Image

پاکستان میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے مختلف اداروں کے ڈیوائسز اور ویب پر مبنی نظاموں کو نشانہ بنانے والے تقریباً 94 لاکھ سائبر حملوں کا پتا چلایا گیا ہے۔ 

نومبر 2025 سے اکتوبر 2026 تک گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان میں کاسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا، ان خطرات میں یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز اور انکرپٹڈ فائل انسٹالرز کے ذریعے پھیلنے والے وائرس اور دیگر نقصان دہ سافٹ وئیر شامل ہیں۔

 اسی عرصے کے دوران پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جن میں فشنگ (جعلی ویب سائٹس اور پیغامات کے ذریعے معلومات چرانے کی کوششیں) اور ایسی نقصان دہ ویب سائٹس شامل ہیں جو صارفین کے ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کرکے اسے خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

اس عرصے کے دوران کاسپرسکی نے پاکستان میں ڈیوائسز پر مبنی 63 لاکھ سے زائد سائبر حملوں جب کہ ویب پر مبنی 31 لاکھ سے زیادہ حملوں کا پتا لگایا جس کے نتیجے میں سائبر حملوں کی مجموعی تعداد تقریباً 94 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 

اسلام آباد کے دورے کے دوران سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 کے موقع پر منتخب صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کاسپرسکی کی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالسس ٹیم کے سینئر سکیورٹی محقق یوسف عبدالمنعم نے ان سائبر خطرات پر روشنی ڈالی جن سے پاکستانی سرکاری اور نجی اداروں کو خود کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، ان خطرات میں سپلائی چین حملے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سائبر خطرات خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیشتر شعبوں کو کسی نہ کسی صورت میں سائبر خطرات کا سامنا رہا ہے۔

 سائبر جنگ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیاسی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو فارسی زبان بولنے والے ہیکٹیوسٹ گروپس کی جانب سے بھی مخصوص نوعیت کے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا، ان حملوں کا بنیادی ہدف سرکاری ادارے اور بحری شعبہ تھے۔

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top