• Home
  • Blog
  • پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
Image

پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں  فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی۔

سی پی او نے بتایا دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی پی او کے مطابق دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوف، 1 پستول، 3 ہینڈگرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق فائرنگ کے تبادلےکے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، دیگر فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے متنی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top