• Home
  • Blog
  • کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران ہائبرڈ کار جل کر خاک
Image

کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران ہائبرڈ کار جل کر خاک

کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہائبرڈ کار جل کر خاک ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ میں کار میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا اور جناح ٹرمینل آنے والے شخص نے مبینہ طور پر کار نوپارکنگ میں پارک کی تھی۔

جناح ٹرمینل پر پارکنگ کا انتظام چلانے والی نجی کمپنی نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر بھاری جرمانے وصول کرتی ہے، اس کمپنی کے لفٹر آپریٹر نے جیسے ہی کار کو اٹھایا، کار کے اندر آگ بھڑک اٹھی تاہم اس دوران لفٹر ڈرائیور جلتی کار کو دیگر گاڑیوں سے بچا کر پارکنگ کے سنسان مقام تک پہنچانے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جب تک ائیرپورٹس اتھارٹی کے فائر فائٹرز پہنچتے قیمتی کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔

عینی شاہدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلنے والی کار ہائبرڈ تھی، لفٹنگ کے وقت اس کی وائرنگ شارٹ ہوگئی اور کار کی حساس بیٹریوں نے آگ پکڑ لی جبکہ ائیرپورٹ حکام نے بھی تصدیق کی کہ گاڑی کو لفٹنگ کے دوران لگی۔

ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے لفٹر آپریٹر غیر تربیت یافتہ ہیں جس کی وجہ سے لفٹنگ کے دوران اکثر گاڑیوں کو نقصان پہنچتا رہتا ہے جبکہ ذرائع نے الزام لگایا کہ بھاری جرمانے کی وصولی کیلئے غیر ضروری طور پر بھی گاڑیوں کو اٹھایا جاتا ہے۔

دوسری جانب اطلاع ہے کہ کار مالک نے نجی کمپنی پر نقصان کا دعویٰ کر دیا ہے۔

جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں جہاں بیک وقت سیکڑوں گاڑیاں پارک ہوتی ہیں، نہ تو فائر ہائیڈرینٹ موجود ہیں اور نا ہی آگ پر فوری قابو پانے کا کوئی اور انتظام ہے۔ 

متعلقہ خبریں۔

چشتیاں میں تیز رفتار بس مویشیوں کے ریوڑ سے ٹکرا گئی، 12 گائیں ہلاک، چرواہا شدید زخمی

چشتیاں: دھاراں والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ میں جا گھسی،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 سالہ بچہ جاں بحق، والدین شدید زخمی

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ، جہانگیر ترین نے رحیم یار خان کے عوام کی مشکلات اجاگر کردیں

سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top