بہاولنگر کے علاقے کھچی والا کے قریب معمولی تلخ کلامی پر دو مخالف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
واقعے کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں محمد جمیل اور عاطف علی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو دیگر افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔














