پنجاب میں 2021 سے 2025 تک ایک لاکھ سے زائد لاپتا خواتین کے کیس رپورٹ ہوئے۔
آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 21ہزار 956 خواتین کے لاپتا ہونےکےکیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2026 کے ایک ہزار 781کیس حل ہونا باقی ہیں جب کہ لاپتا ہونےکے زیادہ ترکیس لاہور میں رپورٹ ہوئے۔
آئی جی نے بتایا کہ صوبے بھر میں 2021 سے 2025 تک ایک لاکھ سے زائد لاپتا خواتین کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی رپورٹ پر عدالت نے کہاکہ ایک ہزار87 خواتین کو کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا؟ لاہورپولیس کی ٹیم کام کرنے کے قابل نہیں اس کو تبدیل کر دیں اور خواتین کی بازیابی کیس میں خواتین پولیس افسران تعینات کریں۔
عدالت نے مخصوص تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینےکی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔














