لاہور پنجاب میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری کے ذریعے مصنوعی دل لگانے کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ڈین اور معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر حسنات احمد خان جبکہ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ماہرین کی سفارش پر چین سے کم از کم 10 مریضوں کے لیے 10 مصنوعی دل منگوانے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی دل کی فراہمی اور منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔














