• Home
  • Blog
  • امریکی سپریم کورٹ کا تارکینِ وطن کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دینے کا فیصلہ
Image

امریکی سپریم کورٹ کا تارکینِ وطن کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دینے کا فیصلہ

نیویارک: امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو بعض تارکینِ وطن کو تیسرے ملک منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی اس امیگریشن پالیسی کی قانونی حیثیت سے متعلق دلائل دسمبر میں سنے جائیں گے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے سپریم کورٹ کے حکم کو ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب، امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی جانب سے جبری بے دخلی کے لیے 5 ہزار نئے اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا میں امیگریشن کارروائیوں کے دوران تارکینِ وطن کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں، من مانی گرفتاریوں، غیر ضروری طاقت کے استعمال اور پُرامن احتجاج کو دبانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

یمن کے معاملے پر اختلافات کے بعد سعودی اور اماراتی رہنماؤں کی ریاض میں ملاقات

ریاض: یمن کے معاملے پر کئی ماہ سے جاری اختلافات کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

وسیم پاشا تجمل اور کیولیئر گروپ: امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی پاکستانی نجی دفاعی کمپنی کیا ہے؟

امریکا نے ایران کی وزارتِ دفاع کے لیے مبینہ طور پر اسلحہ اور عسکری سازوسامان کی خریداری میں…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

’ایم ٹی آنر 25‘ کی بازیابی: قزاقوں نے فورسز کی آمد سے قبل 3 پاکستانیوں سمیت عملے کے 5 ارکان کو قتل کردیا

موغادیشو: صومالیہ کے نیم خودمختار علاقے پُنٹ لینڈ کے نائب وزیر اطلاعات بلی قابوسادے نے دعویٰ کیا ہے…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم فاطمہ الزہرا المنصوری، پسِ پردہ شخصیت سے وزارتِ عظمیٰ تک کا سفر

مراکش میں اعتدال پسند جماعت پام کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے کے بعد فاطمہ الزہرا…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top