• Home
  • Blog
  • قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں پیش رفت نہ ہوسکی، ایگزیوس
Image

قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں پیش رفت نہ ہوسکی، ایگزیوس

نیویارک: امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی۔ مذاکرات سے باخبر تین ذرائع کے مطابق دونوں فریق اپنے بنیادی مؤقف پر قائم ہیں اور کسی قسم کی پسپائی کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر، 26 اکتوبر کو نیویارک روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تہران نے قطر کے ذریعے اپنا مجوزہ منصوبہ واشنگٹن کو پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ منگل کو اس تجویز پر اپنا باضابطہ جواب دے گی۔

دوسری جانب، ایگزیوس نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ قطری حکام دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور دونوں فریقوں کے سخت مؤقف کے باعث ثالثوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر اب بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں کسی فوری پیش رفت یا معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں واشنگٹن کے جواب اور دونوں جانب سے سامنے آنے والے ردعمل سے مذاکرات کی سمت واضح ہوگی۔

متعلقہ خبریں۔

یمن کے معاملے پر اختلافات کے بعد سعودی اور اماراتی رہنماؤں کی ریاض میں ملاقات

ریاض: یمن کے معاملے پر کئی ماہ سے جاری اختلافات کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

وسیم پاشا تجمل اور کیولیئر گروپ: امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی پاکستانی نجی دفاعی کمپنی کیا ہے؟

امریکا نے ایران کی وزارتِ دفاع کے لیے مبینہ طور پر اسلحہ اور عسکری سازوسامان کی خریداری میں…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

’ایم ٹی آنر 25‘ کی بازیابی: قزاقوں نے فورسز کی آمد سے قبل 3 پاکستانیوں سمیت عملے کے 5 ارکان کو قتل کردیا

موغادیشو: صومالیہ کے نیم خودمختار علاقے پُنٹ لینڈ کے نائب وزیر اطلاعات بلی قابوسادے نے دعویٰ کیا ہے…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم فاطمہ الزہرا المنصوری، پسِ پردہ شخصیت سے وزارتِ عظمیٰ تک کا سفر

مراکش میں اعتدال پسند جماعت پام کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے کے بعد فاطمہ الزہرا…

ByBySajid Ali Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top