• Home
  • Blog
  • ترکی اور عراق کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی معاہدے کیلئے مذاکرات جاری
Image

ترکی اور عراق کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی معاہدے کیلئے مذاکرات جاری

بغداد: عراق اور ترکی کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

عراقی وزیرِ تیل باسم محمد خضیر اور ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بایراکتار نے انقرہ میں ملاقات کی، جس کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزارتِ تیل کے مطابق ملاقات میں تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پیٹروکیمیکل صنعت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت کو وسعت دینے سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عراق کی تیل برآمدات میں 80 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث بغداد متبادل برآمدی راستے اختیار کرنے اور ترکی کے ساتھ طویل المدتی توانائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دونوں ممالک نے تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے متبادل راستوں پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ رواں برس اگست میں ترکی کی سرکاری کمپنی ’’بوتاش‘‘ اور عراق کی سرکاری تیل کمپنیوں ’’سومو‘‘ اور ’’این او سی‘‘ کے درمیان کرکوک۔جیہان آئل پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل بڑھانے کے لیے ایک سالہ معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال میں چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان نے چین کو شکست دے کر والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ناگویا:…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

صدر اے سی سی محسن نقوی کا ایشین گیمز کے پاک بھارت فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں، پرتھ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top