لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں، پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ وہ ندا ڈار کے بعد یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔
فاطمہ ثناء رواں سال ’’دی ہنڈریڈ‘‘ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لینے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔
ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔














